• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں آواز کی طاقت سے فضا میں کئی میٹر بلندی تک جانیوالا فوار ہ

غصہ اور ٹینشن سے نجات چاہئے تو اس انوکھے فوارے کے پاس جا کر زور زور سے چلائیے ۔جی ہاں چین کے صوبے Shanxiمیں ایک ایسا نوکھا فوارہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کے قریب جا کر آپ جتنا زور سے چلائیں گے یہ فوار اتنا بھی انچائی تک اچھلے گا ۔


Cangshanنامی پہاڑوں کے بیچ و بیچ زمین سے کئی میٹر بلندی تک جانیوالے اس فوارے کے پاس دن بھر میں درجنوں افراد آتے ہیں اورایک مائیک نما ڈیوائس پر چیختے چلاتے ہوئے نہ صرف اپنا غم و غصہ ختم کرتے ہیں بلکہ اس فورے کی بلندی اور بھی بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین