• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے فور منصوبہ،وفاقی وزیر پانی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے پانی فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کے فور منصوبے سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی ہے۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی میں ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود تھے۔

مراد علی شاہ نے فیصل واوڈا سے کہا کہ کے فور کا منصوبہ 75 بلین روپے کا ہوجائے گا،وفاقی حکومت نے 50فیصد فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کے مطالبات جائز ہیں، اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ کے فور منصوبے پر پہلے دی گئی بریفننگ درست نہیں تھی،کے فور کے لئے سندھ حکومت اپنا حصہ دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کی ملاقات میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کے فور منصوبے پر بات چیت ہوئی ہے،کے فور کے پی سی ون میں کافی چیزیں رہ گئی تھیں۔

تازہ ترین