• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل،موٹر شومیں 1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش


برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں سالانہ موٹر شو2018ء پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی ساؤپاؤلوکے ایگزییبشن سینٹر میں جاری آٹو موبائل سیلون میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

اس رنگا رنگ موٹرشو میں ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت 50سے زائدگاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے کئی اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں کم وبیش1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو18نومبر تک جاری رہیگا۔۔

تازہ ترین