• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد سے برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا

قائد آباد میں گزشتہ شب دھماکے کے بعد قریب سے ملنے والے بم کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا۔

قائدآباد کراچی میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جاسکا، ذرائع کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی آفس میں سرکار کی مدعیت میں درج ہوگا۔

قائد آباد سے برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا
تصویر: محمود خان
قائد آباد سے برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا
تصویر: محمود خان

مقدمے میں دہشت گر دی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔

اب تک کی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ملنے والا پارسل بم بھی دیسی ساختہ تھا، برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کی ڈیوائس پر مشتمل ہے۔

قائد آباد سے برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا
تصویر: محمود خان

ذرائع نے بتلایا کہ پیچیدہ ساخت کا ہونے کے باعث مذکورہ ملنے والے بم کو ناکارہ بنانے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو کافی وقت لگا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بم دھماکے کے بعد گزشتہ رات ملیر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا تاہم جس کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

قائد آباد سے برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا
تصویر: محمود خان
قائد آباد سے برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا
تصویر: محمود خان

مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر قائد آباد پل کے نیچے ہونے والے دھماکے کے بعد بند کی گئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، قائد آباد پل سے داؤد چورنگی جانے والی سڑک بھی کھول دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیل کر کے، اطراف میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے قائد آباد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور

تازہ ترین