• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک پر ہزاروں بطخوں کی چہل قدمی سے ٹریفک متاثر


چین کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب سیکڑوں بطخیں آزادی سے گھومتی دکھائی دیں۔

جی ہاں یہ مناظرچین میں دیکھے گئے جہاں سیکڑوں بی بطخ بیچ سڑک پر آگئی اور چہل قدمی کرتی دکھائی دی جبکہ یوں سڑک پر گھومتی بطخ کی فیملی کوسڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجودڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں جس کے بعدپوری بطخ فیملی اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی کسان اپنی بطخوں کو مارکیٹ تک لےکر جارہاتھا۔

سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے قطار کی صورت چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بیحد محظوظ ہوئے اور ان مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے ۔

تازہ ترین