• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان لاکھ لائٹوں سے مزین کرسمس گارڈ ن کھول دیا گیا


جاپان میں ایک لاکھ 80ہزار روشنیوں سے مزین کرسمس گارڈن عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اسی سلسلے میں ہزاروں روشنیوں سے سجا کرسمس گارڈن بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ٹوکیومیں اسٹار لائٹ گارڈن نیلے رنگ کے قمقوں سے اس انداز میں مزین ہے کہ دیکھنے میں معلو م ہوتا ہے جیسے ستارے زمین پر اُتر آئے ہوں۔

ایک لاکھ80ہزار LED لائیٹوں سے جگمگاتا یہ کرسمس گارڈن موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی روشنیوں اور رنگا رنگ کرسمس تھیم لِئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سینکڑوں لوگ روزانہ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین