• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان آمریت کے خلاف طلبہ بغاوت کی یاد میں مظاہرہ

یونان میں آمریت کے خلاف طلبا بغاوت کی یاد میں ہزاروں نوجوانوں نے مارچ کیا، مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکر اور پیٹرول بم پھینکے، پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپوں سے مظاہرین کو منتشر کیا، دو مظاہرین گرفتار کر لیے گئے۔

طلبا بغاوت کے پینتالیس سال پورے ہونے پر ایتھنز اور تھیسالونیکی میں ہزاروں نوجوانوں نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نیٹو، امریکی افواج کی دراندازیوں، فاشزم اور سامراجی قوتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

نوجوانوں نے امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی توان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم، فائر کریکرز پھینکے اور پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپوں سے مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کیا۔

انیس سو تہتر میں طلبا نے جمہوریت کی بحالی کے لیے امریکی حمایت یافتہ فوجی حکومت کے خلاف بغاوت کی تھی، طلبا کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن میں چوبیس افراد مارے گئے تھے۔

تازہ ترین