• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اجمل قصاب کو اتر پردیش کا ڈومیسائل جاری

کراچی (رفیق مانگٹ) ممبئی حملوں کے الزام میں پھانسی پانے والے اجمل قصاب کو بھارتی ریاست اتر پردیش کا ڈومیسائل جاری کردیا گیا۔ اجمل قصاب کو 21؍ نومبر 2012ء کو پونے کی ایک جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں یوپی کے ضلع اورایا کی تحصیل بدہونا سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ واقعے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلعی حکام نے ابتدائی تحقیق کے بعدڈومیسائل سرٹیفکیٹ کو منسوخ کردیا اور متعلقہ لیکھ پال(ریونیو افسر) کو معطل کر دیا ۔ مقدمے کے تفتیشی افسر سب ڈویژنل میجسٹریٹ نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اجمل قصاب کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نامعلوم شخص کی طرف سے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر جاری کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں اجمل قصاب کی تصویر کے ساتھ ڈومیسائل جاری کرنے کی درخواست جمع کرائی،حکام نے 21؍ اکتوبر کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ڈومیسائل میںاجمل قصاب کی جائے پیدائش تحصیل بدہونا بیان کی گئی ۔درخواست میں ان کے والد کا نام محمد امیر جبکہ ماں کا نام ممتاز بیگم لکھا گیا۔ ڈومیسائل رجسٹریشن نمبر 181620020060722 ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ اس بے قاعدگی کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جس نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی تصدیقی رپورٹ دی تھی اسے معطل کردیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین