• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپ ویر شادی کے پہلے استقبالیے کیلئے بنگلور روانہ


 رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کے لیے ممبئی سے بنگلور روانہ ہوگئے۔

ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوتے وقت دپیکا اور رنویر نے خوب تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں نے ہی بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائنر کردہ ملبوسات زیب تن کیے۔

دپیکا اور رنویرسنگھ نے خوبصورت سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے۔

دونوں کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کل بنگلور میں ہوگی جس میں دپیکا اور رنویر کے دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے جبکہ بالی وڈ کے چند اسٹارز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں بالی وڈ کے نامور ستاروں کی شرکت یقینی ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔

تازہ ترین