• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے خلاف پاکستان کی درخواست مسترد کی تھی جس پر پی سی بی نے اظہار مایوسی کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے پر ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی ، اب پی سی بی تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کرے گا ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد پی سی بی اپنی حکمت عملی طے کریں گے۔

تازہ ترین