• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے کپ انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 24 نومبر تک ڈی ایچ اے کریک کلب کراچی میں کھیلی جائے گی۔

بائیکو پٹرولیم پاکستان کے تعاون سے پروفیشنل اسکواش ایسو سی ایشن سے رجسٹرڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کی اجازت سے ہونے والی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جہانگیر خان تھے جس کے بعد ایونٹ کا پہلا رائونڈ کھیلا گیا۔

چیمپئن شپ میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور مڈل ایسٹ کے 17 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور مڈل ایسٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بائیکو کے وائس پریزیڈنٹ ظفر سعید نے کہا کہ ڈی ایچ اے اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد ملک میں انٹرنیشنل اسکواش کی بحالی ہے، ہم ایونٹ کو بہتر سے بہتر طریقے سے آرگنائز کریں گے۔

ڈی ایچ اے کریک کلب چیمپئن شپ کے میچز دو تھری سائیڈ گلاس کورٹ پر ہوں گے جبکہ دو کورٹس پریکٹس کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین