• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس احتجاج، مظاہرین نے صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا


فرانس میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے اور مظاہرین نے صدر ایمانوئل میکرون سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کےروز مظاہرین کی جانب سے صدر ایمانوئل میکرون کے استعفے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد منگل کی صبح بھی ہزاروں افراد روڈ بلاک ہونے کے باعث دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تاخیر سے پہنچے ۔

فرانس ناٹ میں یلو جیکٹس والوں کا زور رہا ساوتھ میں بھی اکثر روڈ بلاک رہے اور گھنٹوں ٹریفک رکی رہی ۔

دوسری جانب وزیراعظم فلپس کی جانب سے اضافہ واپس نہ لینے کے اعلان کے بعد سے فرانس بھر کی شاہراہوں پر پولیس اور یلوجیکٹ والوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔

ایک ہزار مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین