• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخان کو زیرو میں انوکھا روپ دھارنا مہنگا پڑ گیا،مقدمہ دائر

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو فلم زیرو میں انوکھا روپ دھارنا مہنگا پڑ گیا، سکھ کمیونٹی کے جذبات مجروح کرنے پر شاہ رخ کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی ۔

ممبئی کی عدالت میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم زیرو میں شاہ رخ خان نے کرپان پہن کر سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ، فلم کی ٹیم نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے کرپان نہیں کاتار استعمال کیا ہے، پٹیشن کی سماعت تیس نومبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ فلم آئندہ کے وسط میں ریلیز کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما، کترینہ کیف شامل ہیں ۔جبکہ اس فلم کے لکھاری ہمانشو شرما ہیں۔

تازہ ترین