• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرتِ ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا:جو شخص ہر مہینے تین دن تک صبح شہد چاٹے ،تو اسے کوئی بڑی مصیبت نہیں پہنچے گی۔ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: دو باعثِ شفاء چیزوں کو لازم پکڑ لو ۱: شہداور ۲۔قرآن۔(سنن ابن ماجہ)امّ المومنین حضرتِ عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آقائے دو جہاں ﷺ کو میٹھی چیز اور شہد مرغوب تھا۔(صحیح بخاری)

شہد کا شمار دنیا کی قدیم ترین غذاؤں میں ہوتا ہے،موجودہ سائنسی تحقیق بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ قدرت کی جانب سے جو اشیاء انسان کو غذا کے طور پر عطا کی گئی ہیں،ان میں شہد سب سے زیادہ مکمل اور جامع غذا ہی نہیں،بلکہ اپنی طبی خصوصیات کی بناء پر دوا کے طور پر بھی انتہائی مفید ہے۔اللہ کی نعمتوں میں سے یہ ایک ایسی منفرد نعمت ہے کہ جو دوا اور غذا ہونے کے ساتھ کسی بھی نسخے میں بے فکری سے شامل کی جاسکتی ہے۔شہد جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ دور کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ دل، دماغ، معدہ ، آنتوں، گردوں اور اعصاب کو تقویت پہنچاتا ہے۔جسم کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتا ہے۔جسم کی چربی اور پیٹ کو گھٹاتا اورجگر کا ورم بھی دور کرتا ہے۔شہد بلغم اور ردی رطوبتیں نکالتا اور نظام ہضم کو درست رکھتا ہے۔امراض سر و سینہ اور زہر کے اثرات دور کرنے میں مفید ہے۔پیاس کو بجھاتا اور پتھری کو خارج کرتا ہے۔معدے،جگر ،باہ اور بصارت کو قوت دیتا ہے۔شہد بدن کو فربہ کرتا ہے۔بالوں میں لگانے سے جوؤں کو مارتا اور ان کی پیدائش روکتا ہے۔

تازہ ترین