• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشادفرمایا: تم میں سے آج کس نے روزے دار ہونے کی حیثیت سے صبح کی؟ حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا: میں نے! پھرآپﷺ نے فرمایا: تم میں سے آج کس نے جنازے کی پیروی کی ہے ؟حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ،میں نے! پھرآپ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟حضرت ابوبکر ؓنے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ،میں نے!پھرآپ ﷺنے فرمایا: تم میں سے آج کس نے مریض کی عیادت کی؟ حضرت ابوبکر ؓنے عرض کیا: میں نے! تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: یہ سب کام جب کسی ایک آدمی میں جمع ہو جاتے ہیں تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوتا ہے۔ (صحیح مسلم)

تازہ ترین