• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایڈز سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں ایڈز کے حوالے سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت صحت نے تحریری رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ وزارت صحت کے پاس 1لاکھ 24 ہزار سے زائد مریضوں کا ریکارڈ ہی نہیں ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ وزارت صحت کے پاس رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 25ہزار 220 ہے،اسلام آباد میں 2ہزار 616، خیبرپختونخوا میں 2ہزار 370مریض رجسٹرڈ ہیں۔

صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے رجسٹرڈ مریض رہائش پذیز ہیں جن کی تعداد 11ہزار 396 ہے، اس حوالےسے سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 8ہزار ہے جبکہ بلوچستان میں مرض سے متاثر افراد کی تعداد 768 ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 15ہزار 390 ایڈز مریض کو علاج کی ضرورت ہے،پنجاب میں 7ہزار 119،سندھ میں 4149 اور خیبرپختونخوا میں 2370 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین