• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام:منبج میں خودکش دھماکا،امریکی فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک

شام کے شمال مشرقی شہر منبج میں ہونے والے خودکش دھماکے میں امریکی فوجی سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

شامی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم کے مطابق خودکش بیلٹ میں ملبوس حملہ آور نے منبج میں امریکی فوجی مرکز کے قریب ایک مصروف ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر دھماکا کیا، دھماکے کے وقت

ریسٹورنٹ میں امریکی فوجیوں سمیت شام کی اپوزیشن فورسز کے جنگجوؤ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

دھماکے میں متعدد امریکی فوجیوں سمیت 20افراد زخمی بھی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین