• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار سلمان خان کیلئے فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر خصوصی جم تعمیر کردیا جس کا رقبہ 10 ہزار مربع فٹ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بھارت‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی ممبئی کے فلم اسٹوڈیو میں جاری ہے۔

دبنگ خان کے فٹنس مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کیلئے فلم کے پروڈیوسرز اتول اگنی ہوتری اور نکھل نمیت نے 10ہزار مربع فٹ پر مشتمل خصوصی جم تعمیر کروایا۔

View this post on Instagram

Training#session#sultan#fire#eyes

A post shared by ali (@aliabbaszafar) on


جہاں سلمان کے ساتھ دیگر کاسٹ اور اسٹاف کےساتھبھی ورزش کرتے ہیں۔

فلم 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ ڈیشا پٹانی، سنیل گروور اور جیکی شروف بھی جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین