• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت میں واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے طلاق

بھارت کی ایک عدالت نے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے بیوی کی رضامندی کے طلاق کی منظوری دے دی۔

بھارتی اخبار کے مطابق35سالہ خاتون اسٹوڈنٹس ویزا پر ان دنوں امریکی ریاست مشی گن میں ہے اور تعلیمی ادارے سے طویل رخصت نہ ملنے کے باعث عدالت میں حاضری سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک ہونے کی درخواست کی تھی۔

بھارتی شہر ناگپور کا رہائشی 37سالہ شوہر بھی مشی گن میں کام کرتا ہے لیکن جس وقت عدالت نے باہمی رضامندی سے باضابطہ طور پر طلاق کی منطوری دی وہ اپنے آبائی شہر ناگپور میں ہی تھا۔

فریقین کی رضامندی کے بعد ناگپور فیملی کورٹ کی جج سواتی چوہان نے اس شرط پر دونوں کو علیحدگی کی اجازت دی کہ شوہر خاتون کو یکمشت 10لاکھ روپے ادا کرے گا۔

بھارتی جوڑے نے11 اگست 2013ء کو گھر والوں کی مرضی سے شادی کی تھی، شوہر اور بیوی دونوں پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہیں اور امریکا میں ایک آٹو موبائل کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

میاں بیوی کے درمیان اُس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب امریکی ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد خاتون کچھ وقت کے لئے ناگپور میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہنے کے لئے آئی تھی، بعدا زاں وہ اسٹوڈنٹ ویزا پر مشی گن چلی گئی۔

وقت کے ساتھ اختلافات بڑھتے گئے اور شوہر نے ناگپور فیملی کورٹ میں طلاق کے لئے دراخوست دائر کردی۔

تازہ ترین
تازہ ترین