• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان نے 5 سال میں 20 کروڑ روپے کے انسانی بال برآمد کیے

پاکستان نے چین،امریکا، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک سے 16 لاکھ ڈالرز (20 کروڑ روپے) کے انسانی بال برآمد کئے۔

وزارت تجارت نے بالوں کی برآمدات کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ پاکستان نے 5 سال میں 16 لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چین سے 5 سال میں 1 لاکھ 23 ہزار ڈالرز کے 1 لاکھ 5 ہزار 461 کلو گرام انسانی بال برآمد کئے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے بتایاکہ انسانی بالوں کا استعمال وگز بنانے کےلئے ہوتا ہے،گزشتہ برس کینسر کے مریضوں کی تعداد میں کمی سے ان کی مانگ بھی کم ہوئی ہے۔

وزارت تجارت کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 2013-14 سے 2017-18 تک برآمدات میں ایک ارب 88 کروڑڈالرز کی کمی ہوئی، 2017-18 میں برآمدات 23 ارب 22 کروڑ ڈالرز رہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین