• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مکیش امبانی کی امیزون اور والمارٹ سے مقابلے کی تیاریاں

ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارت کے بڑے صنعتی ادارے ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی نے دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے ذریعے کاروبار کرنے والی کمپنیوں امیزون ڈاٹ کام اور والمارٹ کا مقابلہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ ریلائنس ایسا شاپنگ پلیٹ فارم بنانے جارہی ہے جہاں بارہ لاکھ خوردہ فروش اور اسٹور مالکان خریداری کرسکیں گے۔اس سلسلے میں مکیش امبانی کے اس منصوبے سے آگاہی رکھنے والوں نے اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ امبانی نے اپنی جائیوٹیلی کام سروس، موبائل ڈیوائسز اور بہت بڑے خوردہ فروشی کے نیٹ ورک کو یک جا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اگلے بارہ سے اٹھارہ ماہ میں ملک بھر میں ایک نئی آف لائن ٹو آن لائن پلیٹ فارم کا آغاز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ انرجی سے کنزیومر تک کاروبار کرنے والے امبانی کے مشترکہ ادارے نے امیزون اور فلپ کارٹ کی طرح نہایت ہی جارحانہ انداز میں دنیا کی بڑی ای کامرس مارکیٹ میں جہاں منظم انداز میں ریٹیل کاروبار شاذونادر ہی ہوتا ہے،  وہاں اپنے کاروبار کوتوسیع دینا شروع کیا ہے۔

امبانی کی کمپنی جائیو کے اس وقت اٹھائیس کروڑ ٹیلی کام صارفین ہیں، جبکہ بھارت میں انکی خوردہ فروشی کا کاروبار کرنے اداروں کی تعداد دس ہزار کے قریب ہیں جوکہ ملک چھ ہزار پانچ سو شہروں اور قصبوں میں کام کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ریلائنس کے چیئرمین نے جمعہ کو مغربی ریاست گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جائیو اور ریلائنس ریٹیل ایک نیا اور منفرد کامرس پلیٹ فارم شروع کررہا ہے تاکہ گجرات میں ہمارے بارہ لاکھ چھوٹے خوردہ فروش اور دکاندارزیادہ بہتر اور منظم انداز میں کاروبار کرسکیں۔

کمپنی کے اس نئے منصوبے پرچھ شہروں بشمول ممبئی، کولکتہ، چنئی اور بنگلور میں تجربات جاری ہیں، اور جب ہم دیکھیں گے کہ ہمارا یہ پلان کام کررہا ہے تو پھر ہم دیگر علاقوں کے کاروبار کو اس میں شامل کرتے جائیں گے۔اس طرح ہم بھارت کے نوے فیصد خوردہ کاروبار اور ڈسٹری بیوشن کے شعبے کو کنٹرول کرسکیں گے، اس حوالے سے ہمارا موبائل نیٹ ورک اہم کردار ادا کریگا۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ملک میں غیرملکی آن لائن ریٹیلر بزنس کرنے والوں پر کچھ سختیاں کی ہیں اور ان پر براہ راست کاروبار پر کچھ پابندیاں عائد کی ہیں، ان پابندیوں سے امکان ہے کہ امیزون اور اسکی حریف والمارٹ کا آپریشن متاثر ہوگا، جبکہ اس سے مقامی اداروں جیسے ریلائنس کوفائدہ پہنچے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین