• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس مقابلہ، زد میں آکر میاں بیوی زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں پوليس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر میاں بيوی زخمی ہوگئے، خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق غفلت برتنے پر دونوں پوليس اہلکاروں کو حراست ميں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی چھین کر فرار ہوئے، جبکہ ایک اہلکار نے مزاحمت کی اور دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ فائرنگ کی زد میں آکر عدنان اور اس کی بیوی زخمی ہو گئے، مقابلے کے بعد ملزمان سرکاری اسلحہ پھینک کر فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی کورنگی نے مزید کہا کہ خاتون کو بڑے ہتھیار کی گولی لگی یا چھوٹے کی؟ تحقیقات کی جا رہی ہیں اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تازہ ترین