• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ابھیشک اور شویتا کو ایشوریا کی کونسی عادت ناپسند ہے؟

بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں میزبان اور فلم ساز کرن جوہر کے پرانے دوست ابھیشک بچن اور شویتا بچن بحیثیت مہمان شریک ہوئے۔


کرن جوہر نے شو کے آغاز میں اپنے مہمانوں کے ساتھ گزارے بچپن کی یادیں شیئر کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ ریتھک روشن، ادیتیا ، اُدے چوپڑا، زویا اور فرحان سمیت دیگر سیلبریٹی بچوں کی سالگر ہ تقریبات میں خوب ہلہ گلہ کرتے تھے۔

کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ جب اُن کی دوستی شویتا اور زویا سے ہوئی تو ابھیشک ہمیشہ مجھے دھمکاتے تھے۔

ریپڈ فائر راؤنڈ میں دونوں بہن بھائیوں سے ایشوریا رائے کی ایک اچھی اور ایک بری عادت کے بارے میں سوال کیا۔

شویتا کا کہنا تھا کہ مجھے ایشوریا کی یہ بات پسند ہے کہ وہ سیلف میڈ، مضبوط خاتون اور شاندار ماں ہیں، جبکہ وقت پر کال بیک نہ کرنے سے نفرت ہے اوراُن کے ٹائم مینجمنٹ کو برداشت کرتی ہوں۔

اپنی باری پر ابھیشک نے کہا کہ وہ ایشوریا سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ اُن سے پیار کرتی ہیں، ایشوریا کی پیکنگ مہارت سے نفرت ہےاور اُنہیں بھی برداشت کرتا ہوں۔

ابھیشک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایشوریا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کسی بھی چیز کو تبدیل کرنا نہیں چاہتے۔

تازہ ترین
تازہ ترین