• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ِ ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور محفوظ


چین میں سڑک سے گزرتے ٹرک میں ا چانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

چین کی سڑک پر ایسا ہی حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب اچانک ایک ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یوں ٹرک کو شعلوں میں لپٹا دیکھ راہگیروں نے ڈرائیور کو خبردار کیا تو ڈرائیور نے بھی سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور ٹرک کو تقریباََ پانچ کلو میٹر تک ویران جگہ پر چلاتے ہوئے لے گیا اور ٹرک سے جمپ لگا لی دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک میں آگ لگنے کے باعث دیگر راہگیر و گاڑیاں بھی بالکل محفوظ رہیں۔

تازہ ترین