• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈونلڈ ٹرمپ اور ملانیا بد ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل


رس بیری ایوارڈ 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوران کی اہلیہ ملانیا بد ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ آسکر سے پہلے ریزیز ایوارڈکی تقریب منعقد کی جاتی ہے ، اسی سلسلے میں ریزیز ایوارڈز کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

39ویں سالانہ گولڈن رَس بیری ایوارڈز کی نومینیشنزمیں گزشتہ سال سب سے زیادہ غیر متاثر کن ہالی وڈ فلموں اوربدترین کار کردگی دکھانے والے اداکار اور اداکاؤں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بدترین فلموں کی فہرست میں گوٹی،دی ہیپی ٹائم مرڈرز،ہومز اینڈ واٹسن،رابن ہڈ اور ونچیسٹر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریزیز ایوارڈز کے بدترین اداکار وں کی نامزدگی جونی ڈیپ،ول فیرل،جوہن ٹریوولٹا اور بروس ولز کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی شامل ہے جنہیں ڈیتھ آف اے نیشن اور فیرن ہائٹ 11/9میں بد ترین اداکاری پر نامزد کیا گیا ہے۔

بد ترین اداکاراؤں کی فہرست میں جنیفر گارنر،امبر ہرڈ،ملیسا میک کارتھے،ہیلن میرن اور امینڈا سیفرائڈ شامل ہیں۔ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ٹرمپ کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول ملینیا ٹرمپ بھی شامل ہیں جنہیں بد ترین معاون اداکارہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایوارڈز کی تقریب 24فروری کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین