• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پروفیسر نےمودی کو موت کا سوداگر قرار دیدیا

بھارتی پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو موت کاسوداگر قرار دے دیا۔

سوئیڈن میں پروگرام آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بھارتی نژاد ڈائریکٹر،ایسوسی ایٹ پروفیسراشوک سوائین کی بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتےہیں۔


انہوں نے کہا کہ مودی نےانتخابات جیتنے کیلئے2002 میں گودھراٹرین آتشزدگی کے واقعے کی 59 لاشوں کواستعمال کیا اور اب پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کی لاشوں کیساتھ بھی وہی کررہے ہیں۔

اشوک سوائن نے کہا کہ اڑی واقعے پرمودی نےدریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ، پلوامہ واقعہ پر پاکستان کو ذمہ دارکیوں قرار دیاجارہاہے،عادل احمد ڈار کیوں پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار بنا،اس کو اسکول سےواپسی پربھارتی فورسزنے زمین پر ناک رگڑوائی۔

تازہ ترین