• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ایک 55 سالہ خاتون نےاپنی 78 سالہ والدہ کے انتقال کے بعد44دن اس کی لاش کے ساتھ گزارے۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی جو وٹنی آؤٹ لینڈ نے اپنی مری ہوئی ماں کو 54 کمبلوں میں چھپا ئے رکھا اور لاش سے اُٹھتا تعفن برداشت نہ ہونے پر اس نے 66 ایئر فریشنرز کا استعمال کیا ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی خاتون کو رشتہ داروں کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر سےجو وٹنی آؤٹ لینڈ کا ایک خط برآمد ہوا ہےجس سے معلوم ہوا ہے کہ اُس کی ماں کا انتقال گزشتہ سال 29 دسمبر کو ہوا تھا۔

خاتون نے ماں کے مرنے کی خبر رشتہ داروں کو دینے کےبجائے گھر میں چھپادی اور گھر کا دروازہ لاک کر دیا تاکہ کوئی گھر میں داخل ہو سکے اور نا ہی ماں کے مرنے کی خبر کسی کو بھی پتہ چل سکے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنی والدہ کی لاش کے ساتھ ہی سوتی تھی ، خاتون کی والدہ کی موت بظاہرطبی ہے تاہم اس پر ابھی مزیدتحقیقات جاری ہیں ۔

تازہ ترین