• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے۔کچھ ایسے ہی مناظر چین میں دیکھے گئے جب رسی سے بنا پُل اچانک ٹوٹ گیا۔


واقعہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی کاؤنٹی ڈونگ یانگ کے پارک میں اس وقت پیش آیا کئی منچلے رسی سے پُل پر چلتے ہوئے دریا پار کر رہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کے باعث پُل کی رسی اچانک ٹوٹ گئی اور یوں تمام سیاح فضا میں لٹک گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں تمام افراد محفوظ رہے اور حفاظتی گیئر ہونے کے باعث سیاح نیچے گرنے سے بچ گئے جبکہ پُل کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین