• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہرہوسٹن میں ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر اور منچلے ڈرائیورز نے بھاری بھرکم ٹرکوں کے ذریعے خطرناک اور حیران کن کرتب پیش کیے۔

مقامی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مونسٹر جیم نامی اس مقابلے کیلئے بھاری بھرکم ٹرک چلاتے ڈرائیورز فلپس مارتے،قلابازیاں لگاتے اور اونچی نیچی رکاوٹیں تیز رفتاری سے عبور کرتے دکھائی دیے۔

2روزہ اس ایونٹ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ڈرائیورز کی کارکردگی کو سراہا۔

تازہ ترین