• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کل او پی ڈیز کھلی رکھنے کا حکم

حکومت سندھ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو کل سے تمام او پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹروں کا غیر پیشہ وارانہ رویہ قابل قبول نہیں، اسپتالوں کی انتظامیہ ہر صورت او ہی ڈیز کھلوائیں ۔

ہڑتال اور کام نہ کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرستیں تیار کرکے بھیجنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے کسی بھی ممکنہ کارروائی کی صورت میں احتجاج شدیدکرنے کی دھمکی دی ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے شروع ہونے والی پولیو مہم اور ایمرجنسی کا بائیکاٹ بھی کرسکتے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ سمری صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری ہوگی۔

گذشتہ روز مشیر اطلاعات سندھ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

تازہ ترین