• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کئی دنوں سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہوگئی ۔ صوبائی مشیر قانون و اطلاعات مرتضیٰ وہاب کی جانب سے مطالبات ماننے کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے کراچی میں مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔ مرتضیٰ وہاب نے انہیں بتایا کہ حکومت سندھ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ جلد ہی سندھ کابینہ سے منظوری کے بعد صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہ پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے مشیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد سے جلد حل کر لیا جائے گا۔

وفد نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے تمام ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

ادھرسندھ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ نے صوبے میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تازہ ترین