• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کا پنجاب کالونی میں فری میڈیکل کیمپ

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

اس موقع پر میڈیکل ،آئی ، اسکن اور بچوں کے اسپیشلسٹ، آرتھو پیڈک سرجن،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 650سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیااور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ کے دوران لیبارٹریز میں مفت ایکسرے اور ٹی بی کے ٹیسٹوں کا بھی انتظام کیا گیا۔

اہل علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔

تازہ ترین