• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے 3 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 3 پولیو ہائی رسک اضلاع میں ا نسد ادپولیو کی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران بچوں کو پولیو وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کا انجکشن بھی لگایا جائے گا۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ اور پشین میں چلائی جا رہی ہے جس میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران 4 ماہ سے5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے انجکشن بھی لگائے جا رہے ہیں تا کہ ان میں پولیو وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھائی جائے۔

پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

تازہ ترین