• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی کامیڈی شو کے میزبان کپیل شرما بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بول پڑے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپیل نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو سے نکالنے سے مسئلہ حل ہو جاتا تو وہ خود ہی شو چھوڑ دیتے ۔

کپیل شرما نے مزید کہا کہ لوگوں کو گمراہ کر کے اصل ایشوز سے توجہ ہٹائی جاتی ہے ،کسی پر پابندی لگانا کسی مسئلے کا حل نہیں اور اسی طرح نوجوت سدھو کو شو سے نکالنا بھی مسئلے کا حل نہیں ۔

واضح رہے پلوامہ حملے پر پاکستان مخالف بیان نہ دینے پراور بھارتی حکمراں سمیت سیکیورٹی انتطامات پر تنقید کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو کو کامیڈی شو سے نکال دیا گیا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں دیئے گئے بیان کے بعد ان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور اسی سلسلے میں انہیں بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو سے بھی نکالے جانے اور ان کی جگہ ارچنا کو لانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین