• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ اور 'نیہر گھر فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشا پاشا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

اداکار احمد علی اکبر فلم میں ٹیکسی ڈرائیور عدیل احمد کا کردار نبھا رہے ہیں جن کا تعلق ایک چھوٹے طبقے سے ہے اور وہ دبئی جانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے وہ غیر قانونی کام کرنے کے لیے آمادہ ہوجاتے ہیں۔

View this post on Instagram

Laal Kabooter releasing on the 22nd of March @laalkabootar

A post shared by Ahmed Ali Akbar (@ahmedaliakbarofficial) on


جب کہ منشا پاشا بطور عالیہ ملک جلوہ گر ہوں گی جو کسی کھوج میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔

کمال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ آئندہ ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین