• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان نے عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکال دیا


بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر کردیا۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی کمپنی نے پہلے پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے انکار کیاپھر گزشتہ روز مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی اور بھارتی میوزک کمپنی نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیئے۔

اب ناموربھارتی اداکار سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر کردیا،سلمان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز کو فوری طور پر عاطف اسلم کی جگہ کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانے ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

فلم کے گانوں کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کا کام ایک سے 2 دن میں شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جبکہپاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا۔

تازہ ترین