• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ


پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپر مون دیکھا گیا،سپر مون میں چاند تیس فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

نیویارک،چین اور یونان میں شہریوں نے ساری رات سپرمون کا نظارہ کیا ۔

نیویارک میں سال کے دوسرے سپر مون کا دلکش منظر دیکھنے میں آیاجبکہ یونان میں مکمل اور روشن چاند برف سے ڈھکے پہاڑ کے پیچھے سے جھانکتا نظر آیا۔

پانی میں پڑنے والے عکس نے چاندکا حسین نظارہ پیش کیا۔

’سپرمون‘ چودھویں کے اس مکمل چاند کو کہتے ہیں جب چاند اور زمین کی باہمی قربت کی وجہ سے وہ بڑا اور روشن دکھائی دے۔

چین میں بھی سپر مون دیکھنے کیلئے شہری کھلے مقامات پر جمع ہوئے اور خوبصورت منظر کو کیمرے میں قید بھی کیا۔

تازہ ترین