• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ سارے چور گرفتاری کے بعد منڈیلا بن جاتے ہیں‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ سارے چوری کرکے گرفتاری کے بعد منڈیلا بن جاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ آمد پر صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میں کہا کہ احتساب کے آڑے کسی کو نہیں آنے دیں گے، نہ اس پر کوئی سمجھوتا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو گرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا،پاکستان معاشی بحران سے کامیابی سے نکل رہا ہے۔

تازہ ترین