• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا : جھولے پر پھنسے16 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا


امریکا کے پارک میں خطرناک جھولا رکنے پر کئی میٹرکی بلندی پر پھنس گئے، جنہیں ریسکیو کرکے نکال لیا گیا۔

یوں تو ایڈونچر کے متلاشی افراددنیا بھر میں مختلف پارکوں میں واقع جھولوں پر بیٹھنے کے موقعے تلاش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ ایڈونچر مشکلات کا سبب بھی بن جاتا ہے۔

امریکی شہر سان ڈیاگو میں واقع امیوزمنٹ پارک کے ایک جھولے پر سواری کرنے والے افراد کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جو فنی خرابی کی وجہ سے زمین سے کئی میٹر کی اونچائی پر پھنس گئے۔

جھولے میں سوار16افراد کو نکالنے کیلئے پارک انتظامیہ کی جانب سے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیااورتمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اْتار لیا گیا۔

تازہ ترین