• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخو پورہ: ظالم شخص نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

شیخو پورہ کے علاقے محلہ فاروقیہ میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی کمسن بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد روڈ پر واقع محلہ فاروقیہ کے رہائشی اویس کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھاجس پر ا س نے جمعرات کے روز گھر میں فائرنگ کر کے 2 ماہ کی کمسن بیٹی ایان فاطمہ اور بیوی فریحہ کو قتل کر دیا۔

ملزم قتل کے بعد جائے وقوع سے باآسانی فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر بھکی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور اور مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین