• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کردیا

گجرات میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی اور 3بچوں کو قتل کردیا ۔ بعد میں ملزم نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں چک جانی میں پیش آیا۔ جہاں فیاض نامی شخص نے جھگڑے کے بعد بیوی ، دو بیٹیوں اور بیٹے کو ڈنڈے اور چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔

بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو بھی آگ لگا کر خودکشی کرلی ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرد یا گیا۔

قتل کیے گئے بچوں کی عمریں 5 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کاکہناہے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین