• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپین: ہوم آفس نے’سیتا سسٹم‘ میں تاخیر پر نوٹس لے لیا ہے ، طاہر رفیع

ا سپین کے صوبہ کاتالونیا میں مقیم کسی بھی تارک وطن کو اگر مقامی ہوم آفس میں اپنی شہریت یا ریذیڈنسی کے حوالے سے ’’سیتا سسٹم ‘‘ یعنی کسی بھی کام کو کرانے کے لئے اگر اپوائینٹمٹ لینے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے تو وہ ہمیں بتائے ہم اُس کی مدد کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستانیز فیملی ایسوسی ایشن کے صدر طاہر رفیع نے روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے ہسپانوی اخبار ’’ ایل موندو ‘‘ کے سینئر صحافی نے میرا انٹرویو کیا تھا جس میں انہیں بتایا تھا کہ تارکین وطن پاکستانیوں سے اپوائینٹمٹ ’سیتا سسٹم‘ کے لئے ایجنٹ مافیا سیکڑوں یورو وصول کرتا ہے اور ہوم آفس کی ویب پر اتنا’رش‘ کر دیا جاتا ہے کہ جس سے کسی بھی سرکاری کام کے سلسلے میں ملنے والا وقت تاخیری مدت کا شکار ہو جاتا ہے جس سے تارکین وطن اپنے کاغذات کی تصدیق یا اُن کاغذات کو بروقت ’’ری نیو‘‘ نہیں کرواسکتے اور کاغذات کا نقصان کروا بیٹھتے ہیں۔

یہ انٹرویو جب مقامی اخبار میں شائع ہوا تو ہوم آفس نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے اب ایسا انتظام کر دیا ہے کہ کسی بھی کام کے سلسلے میں تاخیر نہیں ہوا کرے گی۔

ہسپانوی حکومتی نمائندے کی جانب سے جاری کئے گئے پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس قسم کی کوئی بھی شکایت ہو تو وہ ہوم آفس سے رابطہ کر سکتا ہے۔

طاہر رفیع کا مزید کہنا تھا کہ سیتا سسٹم یا اس طرح کے کسی بھی معاملے کے حوالے سے ہم ہوم آفس کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صوبہ کاتالونیا میں مقیم پاکستانیوں کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو اُسے فوری حل کروانے کے لئے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

طاہر رفیع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اعلان کے بعد بھی اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے، میں ہر ممکن اُس پاکستانی کی مدد کے لئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ طاہر رفیع نے انتہائی جرات سے ایجنٹ مافیا کے خلاف بغیر کسی ڈر اور خوف کے آواز بلند کی تھی جس پر پاکستانی کمیونٹی نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا اور اب اس مسئلہ کا حل تلاش کر لینے کے بعد معززین نے ایک بار پھر سے طاہر رفیع کو اس احسن اقدام پر شاباش دی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین