• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی حسین و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی قریبی دوست کے سنگیت میں شرکت کی جہاں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔


عالیہ آج کل اپنی دوست ’دیویکا ادوانی‘کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جس کی تصویریں اور ویڈیوز انہوں نےانسٹاگرام پر بھی شئیر کی ہیں۔


عالیہ نے سنگیت میں خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا اور ساتھ ہی اپنی سہیلیوں کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا جسے دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ان تقریبات میں عالیہ نے گہرے نیلے رنگ کی ساڑھی اور ہلکےپیلے اور فیروزی رنگ کا لہنگا بھی زیب تن کیاجس میں وہ بہت پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

تازہ ترین