• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کا انعقاد


تھائی لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

Chiang Rai شہر میں منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کے دوران درجنوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے۔

گرم ہوا کے غباروں کے اس فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا وہیں دوسری جانب ہزاروں سیاحوں کی آمد نے بھی رونقیں بڑھادیں۔

فیسٹیول کے دوران مختلف ممالک سے آئے افراد نے گرم ہوا کے غبارے فضاء میں چھوڑے جس کے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

تازہ ترین