• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائیریکٹ سیلنگ ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان

Direct Selling Association Of Pakistan Has Been Established
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈائیریکٹ سیلنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان قیام ِ عمل میں لایا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان میں قومی سطح پر ڈائیریکٹ سیلنگ کے کاروبار کو ترقی ،فروغ ،تنظیم اور تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

ایسوسی ایشن صرف کمپنیوںکے کاروباری مفادات کو قانونی تحفظ فراہم نہیں کرے گی بلکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈائیریکٹ سیلینگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر انیس احمد مرچنٹ ،جنرل سیکریٹری ظریف احمد و دیگرنے کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر محبوب شاہ ، شبنم بشیر سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ جبکہ جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کو ایسوسی ایشن کا سرپرستِ اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

انیس احمد مرچنٹ نے کہا نے کہا کہ آج کے دور میں معیشت اور تجارت کے جو نئے طریقے اور ضابطے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں اختیار کیے جا رہے ہیں ’’ڈائیریکٹ سیلنگ‘‘ ان میں سے ایک ہے ۔

یہ طریقہ تجارت وہ واحد طریقہ ہے جس میں صارف کے مفادات کابراہ راست سب سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے، ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں ڈائیریکٹ سیلنگ سے وابستہ کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کررہے ہیں۔
تازہ ترین