• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنی، کیل مہاسوں کے خاتمےکیلئے ٹماٹر کا استعمال

ایکنی اور کیل مہاسوں سے پاک، بے داغ جلد کے خواہشمند افراد اگر مہنگی اور کیمیکل سے لبریز مصنوعات کے بے نتیجہ استعمال سے تنگ آچکے ہیں توان کے لیےایک بار ٹماٹر آزمانا شرط ہے ، ٹماٹر کے چہرے پر استعمال کےحیران کُن نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جِلد پر جتنا کیمیکل مصنوعات کا استعمال کیا جاتا ہے جلد اتنی ہی خراب ہوتی ہے اورچہرے پر عمر سے پہلے جھریاں بھی آنے لگتی ہیں۔

چہرے پر قدرتی نکھار ، دیر پا خوبصورتی اور تروتازگی کے لیے جلد کی حفاظت قدرتی چیزوں سے کی جاسکتی ہے جیسے کہ وٹامن سی سے بھر پور آسانی سے دستیاب سبزی ٹماٹر نہایت مفید ہے ۔

ٹماٹر چکنی جِلد، ایکنی، کیل اور مہاسوں کے لیے نہایت مفید علاج ہے ، جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق ٹماٹر کا جلد پر استعمال سے جِلد میں سیبم کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ بند مسام کھل جاتے ہیں اور بلیک ہیڈز بننے کا عمل آہستہ ہوجاتا اور جِلد کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

ٹماٹر کے جلد پر استعمال سے رنگت حیرت انگیز طور پر صاف اور نکھر جاتی ہے ، ٹماٹر کا استعمال دنوں میں مثبت نتائج دیتا ہے جبکہ اس کے استعمال کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے ۔

بےداغ ، صاف ستھری جلد کے لیے ٹماٹر کا استعمال کیسےکیا جائے ؟

چہرے پر ٹماٹر کا مساج

چہرے پر ٹماٹر کا بہترین استعمال مساج کرنا ہے، ٹماٹر کی کاشیں کاٹ کر اسے چہرے پر براہ راست مَلیں ، اس سے جلد میں خون کی ترسیل کا نظام تیز ہوتا ہے ، چہرے پر مساج کے بعد 15  منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، 15منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں اور صاف کر لیں۔

چہرے پر ٹماٹر کے مساج سے جلد چمکدار اور بے داغ ہو جاتی ہے ، ٹماٹر سے جلد پر مساج کے نتیجے میں ایکنی کا خاتمہ بھی  ہوتا ہے ۔

ٹماٹر ، بیسن اور دہی

آئلی جِلد کے لیے ٹماٹر کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے، اگر اس میں بیسن اور دہی بھی ملالیا جائے تو اس کے نتائج میں تیزی آ جاتی ہے ۔

صاف اسکن حاصل کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچ ٹماٹر کا پسا ہوا گودا، ایک کھانے کا چمچ دہی اور بیسن ایک ساتھ اچھی طرح سے ملالیں، اب ماسک کو چہرے پر 20 سے 30 منٹ کے لیےلگا کر چھوڑ دیں، اب ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے اسے ٹھنڈے پانی سے دھو کر چہری صاف کر لیں ۔

اس عمل کو ہفتے میں 2کم از کم 2بار دہرائیں۔

کھیرےا ور ٹماٹر کا استعمال

کیلوری فری کھیرا اور ٹماٹر کو کو بطورسلا اپنی غذا میں بھی استعمال کریں، کھیرے اور ٹماٹر کا ماسک بنانے کے لیے انہیں علیحدہ علیحدہ پیس لیں اور بعد میں دونوں کو ملا لیں، اب اس ماسک کو چہرے پر ہفتے میں 2 سے 3 بار صاف دھلے ہوئے صاف چہرے پر ایک گھنٹے تک لگائیں، بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر صاف کر لیں ۔

تازہ ترین