• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ سارجنٹ محمد الزہرانی کون ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے والا سارجنٹ محمد الزہرانی کون ہے؟

حرم شریف میں منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے شخص کو روکنے اور اُسے قابو کرنے والا کوئی اور نہیں سارجنٹ محمد الزہرانی ہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سیکیورٹی اہلکارکو اپنی ذمے داری پوری تندہی کے ساتھ ادا کرنے پر وسیع پیمانے پر سراہا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تو ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے کہ’ سارجنٹ محمد الزہرانی ہمارے ہیرو ہیں‘۔

سوشل میڈیا صارفین اس سارجنٹ کی مستعدی اور چابک دستی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، جبکہ ان کے اقدام کی ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے تعریف کررہا ہے اور ہیرو قرار دے رہا ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سارجنٹ محمد الزہرانی ہیرو میرے اپنے قریہ کے ہیں، انہوں نے عظیم کام کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سارجنٹ محمد الزہرانی کو مستعدی کا مظاہرہ کرنے پر انعام سے نوازنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین