• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ کے نوٹس پر عملدرآمد روک دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگرملز کا آڈٹ کرنے کے نوٹس پر تاحکمِ ثانی عمل درآمد روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کے نوٹس کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے بھجوائے گئے نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور آڈٹ کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین