• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 کلو سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

کراچی (اے پی پی) ملک بھر میں50 کلو سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی 50 کلو گرام بوری کی قیمت بڑھ کر580 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز کے چیئرمین حنیف گوہر نے بتایا کہ ہے کہ بجٹ میں سیمنٹ پر فی کلو ایک روپیہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جو کہ یکم جولائی سے قبل لاگو کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین