• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز استحکام کی صورتحال رہی ۔ جاپان کے نکی انڈیکس 1.4فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بالترتیب0.9 اور0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سڈنی ا سٹاک مارکیٹ بھی بہتر رہی اور وہاں انڈیکس میں مجموعی طور پر0.7فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سیول ، سنگاپور، تائپے اور ویلنگٹن کی ا سٹاک مارکیٹوں میں اوسطاً ایک فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ٹوکیو کے نکی 225انڈیکس میں مجموعی طور پر1.31فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 15 ہزار523.35 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ ٹاپکس انڈیکس میں 1.36فیصد اضافہ ہوا، پوائنٹس میں اضافہ کی شرح16.95 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1241.27 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
تازہ ترین